پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف 112ویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔
راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے اس احتجاج میں سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو آئین اور قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ سے گزارش ہے کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کروائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی وجہ سے نہ صرف حکمرانوں بلکہ عالمی سطح پر وطن عزیز کی بھی بدنامی ہورہی ہے۔
مقررین نے یہ بھی کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پوری دنیا کو نظر آرہی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو دکھائی نہیں دے رہی۔