• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کا بجلی مزید مہنگی کرنا ظلم ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کے صارفین کے بلز میں اضافے کو ظلم قرار دیدیا۔

کراچی سےجاری ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی مہنگی کرکے ’کے الیکٹرک‘ کے صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن کر رکھی ہے، پٹرول بم کے بعد کراچی کے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، وفاقی حکومت عوام پر رحم کرے۔

وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کی قوت برداشت سے باہر ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام نا صرف شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ان کی لئے زندگی کی بنیادی ضروریات تک رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

گرمی کی شدت میں نہ دن کو سکون اور نہ راتوں کو چین ہے، سونے کا وقت قریب آتا ہے تو کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ کے ایس ایم ایس صارفین کو ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین