• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل افراد کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں،کشورزہرا

کراچی (پ ر) رکن قومی اسمبلی کشور زہرانے کراچی میں خواتین کے لیے موٹر سائیکل چلانے کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا ہے۔ یہ تربیتی مرکز ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غیر سرکاری تنظیم سپورٹ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اور سپورٹ کی بانی رکن کشور زہراہ نے خواتین کی موٹر سائیکل چلانے میں دلچسپی کو ایک مثبت سوچ قرار دیا انھوں نے کہا کہ اس سے انھیں عملی زندگی میں آمدورفت میں آسانی ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم سپورٹ معاشرے کے کمزو ر اور مستحق لوگوں کی خدمت کا ادارہ ہے اسپیشل افراد اور خواتین کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں،خواتین بااختیار بنانےکے خواہاں ، اس موقع پر ڈس ایبل ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر جاوید رئیس نے اسپیشل افراد اور خواتین کو بااختیار بنے کے لئے کو ششو ں پر کشورہ زہرا کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین