آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی

امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی


امریکا کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی، سابق نائب صدر خود کو جِل بائیڈن کا شوہر کہنے کے بجائے جوبائیڈن کا شوہر کہہ بیٹھے۔

منہ سے الفاظ غلط ادا ہونے کے باوجود صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ان کی مقبولیت اب بھی زیادہ ہے۔

77 برس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی، جسے نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے منعقد کیا تھا۔

تقریب کی میزبان نے بائیڈن کا تعارف کراتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ جل بائیڈن خود بھی اسی ایسوسی ایشن کی رکن رہی ہیں۔

بائیڈن اسکرین پر آئے تو اپنی بیوی کا نام لے کر یہ کہنے کی بجائے کہ وہ جل بائیڈن کے شوہر ہیں، یہ کہہ دیا کہ وہ جو بائیڈن کے شوہر ہیں، انہیں زبان پھسلنے کا احساس تک نہ ہوا اورغلطی درست نہ کی۔

فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت 38 جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں بھی بائیڈن کی زبان اس وقت پھسل گئی تھی جب وہ امریکا کے اعلانِ آزادی پر بات کر رہے تھے۔

مئی میں ایک اور تقریب سے خطاب میں بھی وہ سچائی اور حقیقت کے معنوں میں تفریق نہ کر سکے تھے۔

جوبائیڈن کی انہی غلطیوں کی وجہ سے صدر ٹرمپ انہیں نیند میں دھت شخص کہہ کر پکارتے رہے ہیں، ری پبلکنز ان کے خلاف اشتہار بھی جاری کر چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پچھلے ہفتے ہی کہا تھا کہ جوبائیڈن کو اپنا ٹیسٹ کرا لینا چاہیے، لیکن یہ طے ہے کہ وہ پاس ہوں گے نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید