• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے۔

صدر جیئر بولسونیرو نے انٹرویو کے دوران اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا۔

برازیلین صدر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس مریضوں کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں 65 ہزار سے زائد ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 55 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی وبائی مرض سے امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

امریکا میں1 لاکھ 32 ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اب تک متاثرہ بڑے شہروں میں نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیو جرسی شامل ہیں، جہاں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

تازہ ترین