• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، اقرا عزیز

نامور اداکارہ اور میزبان و اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے ایک خاتون کی بائیک پر بیٹھے تصویر شیئر کی، جس میں خاتون نے آن لائن کھانا منگوانےکی ایپ ’فوڈ پانڈا‘ کا بیگ پہن رکھا ہے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، مجھے بھی ہے۔‘


اقرا عزیز نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’شیئر ٹو اویئر‘ #ShareToAware ۔

اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ 19 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 95 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔


اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔ ‘

اس سے قبل شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں بھی اقرا عزیز نے ’شیئر ٹو اوئیر‘ #ShareToAware کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔ 

تازہ ترین