افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح کابل کے علاقے گولائے جمہوریت میں دھماکا کیا گیا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی میں 2 پولیس اہلکار موجود تھے جو محفوظ رہے۔
پولیس اہلکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کابل میں خودکش دھماکا، 40 سے زائد افراد ہلاک
کابل میں ہونے والے اس بم دھماکے کی ذمے داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔