• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس، تین ہزار صفحات کی کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سانحہ اے پی ایس، تین ہزار صفحات کی کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سانحہ آرمی پبلک سکول، پشاور کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے، ذرائع کے مطابق تین ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ جمعرات کے روز سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہے، سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں ا یک رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا تھا ،جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، اور سانحہ کی انکوائری کی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی گئی ہے جو چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے ،جس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں،101 گواہان، 31 پولیس اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ ہیں۔

تازہ ترین