• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ایک  غیر معروف گلوکارہ نے صدیوں پرانی موسیقی کی ایک قسم موزارٹ کے 40 سُر گا کر بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا دل جیت لیا ۔

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک غیر معروف گلوکارہ کی ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں  گلوکارہ موسیقی کی ایک قسم موزارٹ کے 40 سُر  بھارتی کلاسیکل انداز میں گا رہی ہیں ۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لتا منگیشکر نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اس لڑکی نے آسٹرین موسیقار موزارٹ کے 40 سُروں کو بھارتی انداز میں گا کر کمال کر دیا ہے ۔‘

لتا منگیشکت نے مزید اپنی ٹوئٹ میں گلوکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے دعائیں بھی دیں۔

لتا منگیشکر کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے اور تعریف پر بھارتی میڈیا نے مزکورہ گلوکارہ سے رابطہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سمادیپتا کا تعلق کولکتہ سے ہے اور اُنہوں نے اپنی یہ موسیقی کی ویڈیو بنا کر اپنے فیس بُک اکانؤنٹ پر شیئر کی تھی ، اُس وقت اُنہیں اس بات کا احساس بھی نہیں تھا کہ اُن کی زندگی بدلنے جا رہی ہیں ۔

گلوکارہ سمادیپتا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ا’نہیں یقین ہی نہیں آرہا کہ لتا منگیشکر نے اُن کی ویڈیو پر کمنٹ کیا اور شیئر کی۔

سمادیپتا نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے جب اپنا فیس بُک اکاؤنٹ دوبارہ لاگ اِن کیا تو دیکھا کہ لتا منگیشکر نے اُن کی موسیقی کی تعریف کی ہے اور دعائیں دی ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہ اُن کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔‘

تازہ ترین