• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 کیسز کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے ملزم عزیر بلوچ کو 8 مقدمات کی نقول فراہم کی گئیں۔

عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کو لیاری میں پولیس افسران پر حملے، قتل اور اغواء کے مقدمات کی نقول فراہم کیں۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر آئندہ سماعت کے موقع پر پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے جہاز رانی اور میری ٹائم افیئر کے وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی نے سپریم کورٹ آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے حوالے سے جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ پر ازخود نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیئے: عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد، ملزم کاصحت جرم سے انکار

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سیاسی مقاصد کے حصول اور خود کو بچانے کے لیے اصل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں رد و بدل کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف جے آئی ٹی کے حوالے سے اپنی حکمتِ عملی وضع کر رہی ہے اور اس حوالے سے بہت جلد اپنا ٹھوس ردِعمل دے گی۔

تازہ ترین