ترکی کی اعلیٰ عدلیہ نے آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
انقرہ سے موصول اطلاع کے مطابق آیا صوفیہ کو مسجد سے میوزیم میں تبدیل کئے جانے کیخلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تاریخی شاہکاروں کے ٹرسٹ اور ماحولیاتی انجمن کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
کونسل آف اسٹیٹ نے 2 جولائی کی سماعت میں فریقین کا موقف سنا۔
کونسل آف اسٹیٹ نے 24 نومبر 1934 کے کابینہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔