لاہور ہائی کورٹ نے بچے حوالگی کیس میں پانچ بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دئیے،بچے ماں کے بجائے دادی کیساتھ جانے کی ضد کرتے رہے ۔
مرید کے شیخوپورہ کی سلمیٰ بی بی نے شوہر سے پانچ بچےلیکر اس کے حوالے کرنے کے لیے رجوع کیا تھا ، سلمیٰ نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر بوٹا نے جھگڑا ہونے پر بچے چھین لیے اور اسےتشدد کر کےگھر سے نکال دیا تھا۔
شوہر کا الزام تھا کہ سلمیٰ خود بچے چھوڑ کر چلی گئی تھی ،عدالت نے سماعت کے بعد بچوں کو باپ سے لیکرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔
احاطہ عدالت میں پانچوں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دادی کے ساتھ جانے کی ضدکرتے رہے بعد میں سلمیٰ بچوں کو لےکر چلی گئی ۔