• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو ایران معاہدے پر خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے ابوظبی پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو خلیجی اتحادیوں کو ایران معاہدے پر اعتماد میں لینے کےلیے ابوظبی پہنچ گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو 2 روزہ دورہ میں متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اس دوران اپنے خلیجی اتحادیوں کو امریکا اور ایران معاہدے پر اعتماد میں لیں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دورے میں خلیجی ممالک کو امریکا کی سیکیورٹی کی یقین دہانیاں دینے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید