برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے پارٹی قیادت کے امیدوار اینڈی برنہم کی ملاقات، افسران سے بریفنگ لینے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیئر اسٹارمر نے اقتدار کی منظم منتقلی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے حکومت بنانے کی تیاری کیلئے اینڈی برنہم کو افسران سے بریفنگ لینے کی اجازت دی۔
لیبر پارٹی کی قیادت کیلئے اب تک اینڈی برنہم واحد امیدوار ہیں، دوسرا امیدوار سامنے نہ آیا تو اینڈی برنہم 17 جولائی کو وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
اینڈی برنہم کی کابینہ بنی تو کون شامل ہوگا، کون باہر ؟؟ لیبر پارٹی میں نئی دوڑ کا آغاز ہوگیا ہے۔