• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ ، فوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کو رہا کرنیکا تفصیلی فیصلہ جاری

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے تفصیلی فیصلے میں قراردیاہے کہ ملزمان کو فیئرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا اور انہیں محض اعترافی بیانات پر سزائیں دی گئیں جبکہ انہیں رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی گئی نہ ہی دفاع کا موقع دیاگیا پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم انورپرمشتمل بنچ نے ملٹری کورٹس کی جانب سے سزایافتہ افراد کی اپیلوں سے متعلق 426صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر د یا ہے ۔

تازہ ترین