• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی ایم ڈی کیس 15 جولائی کو دلائل طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو ملازمین کی برطرفیوں اور جبری ریٹائر کرنے کے خلاف حکم امتناع میں 15جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین اور ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی کے بورڈ ممبران اور چیئرمین کی تعیناتیوں کی ایک درخواست پر دلائل مکمل کئے گئے جس پر عدالت نے ایم ڈی و دیگر افسران کے خلاف درخواستوں پر 15 تک جولائی دلائل طلب کر لئے۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ سرکاری ٹی وی بورڈ کی تعیناتیاں کیسے غیر قانونی ہیں نشاندہی کریں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عطاءالحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

تازہ ترین