• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے زندگی سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو زندگی کے حوالے سے ایک معلوماتی پیغام دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Zindagi hey tou sab hey ...

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on


فیصل قریشی نے کہا کہ ’عالمی وبا کی وجہ سے پوری دُنیا ایک نہایت ہی مشکل دور سے گُزر رہی ہے، ہر طرف بھوک، خوف اور بے روزگاری ہے، ایسے میں ہر ایک کا احساس کرو ۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ہر کوئی ان مشکل حالات سے گھبرا کر چیختا ہے تو تھوڑا سا برداشت کرو اور سُننے کی کوشش کرو کہ آخر وہ شخص کیا کہنا چاہتا ہے، اُس کے اندر چُھپی اُداسی اور مایوسی کو ختم کرنے میں اُس کی مدد کرو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگوں کا خوف اُسے اندر ہی اندر کھا جائے اور وہ اپنی جان لینے پر مجبور ہوجائے۔‘

فیصل قریشی نے کہا کہ ’ہم سب کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ درد بانٹنے سے درد گھٹتا ہے اور پیار بانٹنے سے پیار بڑھتا ہے، اِسی کا نام زندگی ہے اور زندگی بہت قیمتی ہے۔‘

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی ہے تو سب ہے۔‘

تازہ ترین