حکومت کا ملک بھر میں عوام تک سستی اشیا پہنچانے اور روزگار کی فراہمی سے متعلق 50 ہزار پرچون کی دکانیں کھولنے کے منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو قرض کے لیے ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواست کنندگان نے پرچون کی دکانیں کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ قرضے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قرضے ریٹیل اسٹورز اور فرنچائز اسٹورز کیلئے دیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پرچون کی دکانیں ریٹیل اسٹورز، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت کھولنے کا منصوبہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو براہِ راست روزگار ملے گا۔