• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستے مکانات کی فراہمی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سستے مکانات کی فراہمی ملک کا بڑا مسئلہ ہے ،تعمیرات کے کام میں بہت زیادہ مراعات ہیں۔

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدرکے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہاکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو اٹھانے کےلیے ایک انتہائی اہم پیکیج دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات سے 5 مرلے کے مکان پر خریدار کو3 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہاکہ بلڈرز پیکیج سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں، ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات کا فائدہ31 دسمبر سے پہلے اُٹھایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلڈرز سے درخواست ہے کہ اس پیکیج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،31 دسمبر کے بعد عالمی اداروں کی پابندیاں لگ جائیں گی۔

شبلی فراز نے کہاکہ ایسا کنسٹرکشن پیکیج پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں آیا، کنسٹرکشن انڈسٹری سے 40 سے زائد صنعتیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جنرل انور علی حیدر کی سربراہی میں نیشنل کنسٹڑکشن کمپنی بنادی ہے۔

تازہ ترین