• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو اووربلنگ کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتےہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہونےپر ’کےالیکٹرک ‘ کو صارفین کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کل ہی میں بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ سے متعلق نیپرا کو خط لکھوں گا ۔

اس پروگرام کےد وران عمران اسماعیل نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو پروپیگنڈا مشین قرار دیا ۔

تازہ ترین