• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ مدرستہ الاسلام کےقائم مقام وائس چانسلر کیخلاف سینیٹرز کا خط

کراچی(امداد سومرو) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے سینیٹرز نے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ پر کرپشن کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں تحقیقات کرائیں۔ سینیٹ ارکان نے خط کے ہمراہ اہم دستا ویزات منسلک کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی شیخ نے دو مرتبہ وائس چانسلر کے عہدے پر رہنے کے بعد قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا بعد ازاں خود ہی گریڈ 22 کے عہدے سے خود کو ریٹائرکرکے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بغیر مالی فوائد حاصل کئے جس میں پنشن بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ پرنسپل کے عہدے پر رہے بعد ازاں وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہے،اور اب پنشن کی مد میں چھ لاکھ 9ہزار روپئے وصول کررہے ہیں جبکہ ریٹائرڈ پروفیسر کی مد میں دو لاکھ 16 ہزار روپے سے مستفید ہورہے ہیں۔یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ ان کے علم میں ہے مگر اسے عیاں نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین