آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت


سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سندھ ہائی کورٹ کا حکمِ امتناع خارج کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے شوگر ملز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کے خلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

شوگر رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار

عدالتِ عظمیٰ نے ہدایت کی کہ سندھ اور اسلام آباد کی ہائی کورٹس 3 ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدے داران کو بیان بازی سے بھی روک دیا۔

قومی خبریں سے مزید