• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے  30 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر (ر) محمد عثمان کے مطابق سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 30 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تاریخی متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہو گی۔

تازہ ترین