اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی کورونا کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر سرجن تھے۔
مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔