اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں اسراء بلجیک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں ترک اداکارہ سفید رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور کُرسی پر بیٹھیں مُسکرا رہی ہیں۔
اسراء بلجیک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر وہ ہیں جو اُنہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کے لیے لی تھیں۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسراء بلجیک نے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا لیکن تُرک اداکارہ کی نئی تصاویر نے اُن کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
اسراء بلجیک نے اپنی نئی تصاویر صرف 12 گھنٹے پہلے ہی پوسٹ کی ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں اُن کی تصاویر پر 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسراء بلجیک حال ہی میں ایک پاکستانی موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں۔