• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے: سنتھیا ڈی رچی

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ  پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، میں عورت یا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے کسی کی ہمدردی نہیں چاہتی۔

سنتھیا رچی نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت سے غیر جانبدارانہ کارروائی کی امید ہے، میں 31 اگست کے بعد ویزا ایکسٹینڈ کراؤں گی۔

اسلام آبادمیں سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ مقدمہ خارج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کا مقدمہ قذف آرڈیننس پر پورا نہیں اترتا، درخواست کی سنتھیا کو پاکستانی روپوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

وکیل سنتھیا رچی نے بتایا کہ ہم عدالت میں 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے، عدالت نے ہماری درخواست پر رحمان ملک کے وکیل کو قذف سے متعلق دلائل کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمٰن ملک کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف قذف آرڈی نینس کی درخواست پر سماعت کے دوران سنتھیا کو 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین