• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG کیس میں شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کے اثاثے منجمد کردیئے، نیب

LNG کیس میں شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کے اثاثے منجمد کردیئے، نیب


کراچی(جنگ نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دیئے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی گئی ہے۔

تازہ ترین