• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا شکایت سیل مزید موثر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شکایت سیل کو مزید موثر اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا، اس دوران انہوں نے کہا کہ شکایت سیل کی تشکیل نو کی جائے گی۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر ضلع میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے فوکل پرسن بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت سیل کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی بورڈ قائم کیا جائے گا، بورڈ شکایت سیل کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ 

تازہ ترین