• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک بکرے کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پولیس نے معمول کے گشت کے دوران ایک بکرے کو بغیر ماسک پہننے گھومتا دیکھا تو گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔

بکرے کے مالک نے تھانے پہنچ کر رہائی کی استدعا کی تو اس شرط پر کہ دوبارہ بکرے کو ماسک کے بغیر سڑک پر نہیں چھوڑا جائے گا، بکرا مالک کے حوالے کردیا گیا۔

بکرے کی گرفتاری سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو شہریوں نے کانپور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور احتجاج بھی کیا جس پر پولیس نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ بکرے کے مالک کو گرفتار کرنا چاہ رہے تھے جس نے فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور اسی کی گرفتاری کےلیے بکرے کو تھانے لائے تھے۔

قبل ازیں پولیس تھانے کے سرکل افسر سیف الدین نے بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ اب تو لوگ اپنے کتوں کو بھی ماسک پہنا رہے ہیں تو بکرے کو کیوں نہیں پہنایا جاسکتا۔

تازہ ترین