• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذا میں پروٹین کی کمی بیمار کر سکتی ہے

غذا میں پروٹین کا مناسب حصہ شامل ہونا انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہے ، پروٹین کی کمی سے متعدد شکایتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ، اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں تو یہ پروٹین کی کمی کے سبب ہیں جنہیں جاننا بہت ضروری ہے ۔

ماہرین غذائیت اور فٹنس کے مطابق انسانی پٹھوں کے لیے پروٹین کا استعمال نہایت ضروری ہے ، چاہے آپ ورزش کرتے ہوں یا نہیں، پروٹین پٹھوں کی افزائش کے لیے لازم و ملزوم غذا ہے ، پروٹین کی کمی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے ، اگر آپ کی جلد ، ناخن اور بالوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے تو یہ پروٹین کی کمی کے سبب بھی ہو سکتا ہے ۔

طبی ماہرین پروٹین کو غذا کا بنیادی حصہ قرار دیتے ہیں ، جو افراد وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں اور ورزش کرتے ہیں اُن کے لیے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

غذا میں پروٹین کی کمی کے سبب پیش آنے والی شکایات مندرجہ ذیل ہیں :

بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کا بیک وقت خراب ہونا

طبی ماہرین کے مطابق غذا میں پروٹین کی کمی کے سبب سب سے پہلے بال ، ناخن اور جلد خراب ہونے لگتی ہے ، پروٹین کی کمی سے بال تیزی سے پتلے ، روکھے اور بے جان ہو کر جھڑنے لگتے ہیں ، ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں اور جلد کھردری ، خشک اور مرجھائی ہوئی نظر آ تی ہے ۔

غذا میں پروٹین کی کمی کے نتیجے میں سپلیمنٹس کا استعمال بھی غیر مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔

ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونا

امینو ایسڈ غذا میں موجود منرلز اور وٹامنز کو صحیح طریقے سے ہضم کرنے اور جسم میں اس کا استعمال مؤثر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، مگر امینو ایسڈ بھی پروٹین کی مطلوبہ مقدار کی موجودگی میں ہی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے ، غذا انسانی جسم میں فیول کا کردار ادا کرتا ہے، پروٹین کی کمی ہوتو غذا کا صحیح سے ہضم ہونا اور جسم میں غذائیت کی ترسیل کے عمل میں کمی آتی ہے، میٹابالزم کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔

 بے ڈھنگی جسامت

غذا میں پروٹین کا صحیح مقدار میں استعمال پٹھوں کی افزائش ہوتی ہے اور جسامت سیڈول ہوتی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر 55 سے 60 گرام پروٹین کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، پروٹین کی کمی اور کاربز کی زیادتی انسانی جسم کو بے ڈھنگا بناتی ہے جس کے نتیجے میں پٹھے لٹکنے لگتے ہیں اور  انسانی جسامت موٹی اور بھدی نظر آ تی ہے۔

جنک فوڈ کی طلب بڑھنے لگتی ہے

پروٹین کی کمی کے باعث جنک فوڈ کی طلب بڑھتی ہے جبکہ غذا میں پروٹین کی صحیح مقدار لینے سے تا دیر بھوک نہیں لگتی اور چٹ پٹی اور مرغن غذاؤں کی طلب بھی محسوس نہیں ہوتی ہے ۔

جگر کے گرد چربی جمنے لگتی ہے

پروٹین کے استعمال سے میٹابالز ، نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ، غذا میں پروٹین کی کمی اور کاربز کی زیادتی سے سب سے پہلے اور زیادہ جگر متاثر ہوتا ہے، اوپر دی گئی علامات محسوس ہونے پر فوری معالج سے رابطہ کریں اور اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بھی بڑھا دیں ۔

ہاتھوں اور پاؤں کا سوجنا

پروٹین کی شدید کمی کے سبب ہاتھ پاؤں کا سوجنے لگتے ہیں، اگر آپ کے ہاتھ اور پاوؤں میں مسلسل سوجن کی شکایت ہے تو یہ بھی ایک پروٹین کی کمی کی ایک علامت ہے ۔

پروٹین کی صحیح مقدار حاصل کرنے کے لیے کیا کھایا جائے ؟

ماہرین غذائیت تجویز کرتے ہیں کہ پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں پنیر ، دالیں، انڈے، ہری سبزیاں، خشک میوہ جات اور گوشت کو اپنی غذا کا شامل کریں۔

تازہ ترین