• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی نہیں کرسکتا، ڈاکٹر

خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سوشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی نہیں کرسکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی موت کو تقریباً ڈیڑھ ماہ گزرگیا ہے لیکن آج بھی اُن کے مداحوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ سوشانت اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، انہوں نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں فلم ’ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری‘ کی شوٹنگ کے دوران سوشانت کو انفیکشن ہوگیا تھا اُس وقت اُن کا علاج ’ڈاکٹر رضی احمد‘ نے کیا تھا، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بھی اس بات پر یقین نہیں ہے کہ سوشانت خودکشی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سشانت سنگھ راجپوت خودکشی، فیملی نے پٹنہ پولیس سے مدد مانگ لی

ڈاکٹر رضی نے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ سوشانت سے ملے تو اُنہیں معلوم ہوا کہ وہ کتنے زمین سے جڑے ہوئے انسان تھے، انہیں ملاقات سے قبل ڈر تھا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار سے پہلی مرتبہ مل رہے ہیں لیکن جب وہ سوشانت سے ملے تو انہوں نے ڈاکٹر کو اچھی طرح سے استقبال کیا انہیں پوری طرح سےاپنا علاج کروانے دیا۔

ڈاکٹر رضی نےایک لائیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسا لگتا ہے کہ سوشانت کی موت کو لے کرتحقیقات درست طریقے سے ہونی چاہیے کیونکہ انہیں نہیں لگتا کہ سوشانت جیسا زندہ دل انسان اس طرح کا قدم اُٹھا سکتا ہے۔

سوشانت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضی نے مزید کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن نے واقعی لوگوں میں ایک مایوسی پیدا کردی ہے، لیکن سوشانت تب بھی ایسا نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیے: سوشانت کو دو فلمیں آفر کی تھیں انہوں نے منع کردیا، انوراگ کشیپ

انہوں نے بتایا کہ جب ایک مرتبہ سوشانت سنگھ کو لوگوں نے مقامی موضوع پر فلم بنانے کو کہا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’کیوں نہیں وہ ضرور اس پر فلم کرنا چائیں گے۔‘

واضح رہے کہ سوشانت کی موت کے بعد اُن کی آخری فلم ‘دل بیچارہ‘ ریلیز کر دی گئی ہے، جس نے فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ’ آئی ایم ڈی بی‘ پر آن لائن ریلیز ہوتے ہی 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم دل بیچارہ کے ٹریلر نے بھی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کا ریکارڈ توڑا تھا۔

تازہ ترین