• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کی ناقص صورتحال‘میکانگی روڈ پر5بیکنگ یونٹس اورجنرل سٹور کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے میکانگی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ بیکنگ یونٹس کو صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال، زنگ آلود مشینری، پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال و تیار اشیاء کی نامناسب اسٹوریج، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف بیکری آئٹمز کی تیاری جبکہ ایک جنرل سٹور کو ممنوعہ گٹکا پان پراگ کی موجودگی و فروخت پر جرمانہ کیا۔مزید برآں فوڈ اتھارٹی حکام نے علاقے میں موجود دیگر کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال و فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی چیک کی۔مراکز کے مالکان و ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں اور بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کے مطابق اشیاء تیار اور فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس سلسلے میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سےمتعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔
تازہ ترین