• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کی پابندی کی مذمت کرتا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ



پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کی پابندی کی مذمت کرتا ہے۔

عائشہ فاروق نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگمیں بتایا کہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کو آج 360دن ہو گئے، بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت اقدام کا نوٹس لے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں دیکھی ہیں، رافیل طیارے جدید سسٹم سے لیس ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہمارے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تعلقات ہیں، رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے خطرناک ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا، زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کے بارے میں ابھی مصدقہ تاریخ کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے سیز فائر اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، قیدیوں کے تبادلے سمیت دونوں اطراف کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

تازہ ترین