• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی میں سوات موٹروے سے متعلق تحریک التواء جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سوات موٹروے سے متعلق تحریک التواء جمع کرادی گئی۔

تحریک التواء جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللّٰہ خان، حاجی سراج الدین اور حمیرا خاتون نےجمع کرائی ہے۔

تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ چکدرہ تا شندورچترال روٹ کو سوات موٹروے کے فیز ٹو میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ چکدرہ تا اپر چترال روٹ سی پیک کا متبادل روٹ بھی ہے۔

تحریک التواء کے متن میں کہا گیا کہ منصوبے کو نظر انداز کرنے سے مقامی لوگوں میں شدید تشویش ہے، وزیر مواصلات خیبر پختونخوا ایوان کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

تازہ ترین