• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گاہوں میں بھی سماجی دوری کی منصوبہ بندی کی ہے، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر عید الاضحٰی سادگی سے منائی جائےگی، 199 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانےکی اجازت دی ہے۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کامران بنگش کا کہنا تھا کہ عید گاہوں میں بھی سماجی دوری کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، عیدالاضحٰی اور محرم کے دوران عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ کابینہ نے شاپنگ بیگز پر پابندی پر عمل درآمد کیلیے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کی صوبائی اسمبلی سے توثیق کی بھی منظوری دی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے وقف املاک آرڈیننس 1979، کوآپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ 1925 میں ترامیم، لوکسٹ کنٹرول اور فشریز پراجیکٹس کے لیے قرضہ لینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ کابینہ نے سوات سیرینہ ہوٹل کا انتظام محمکہ سیاحت کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین