• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطخ نے پانی کے اندر چیتے کو دن میں تارے دکھا دیئے، ویڈیو وائرل


چیتا اپنے شکار پر جب جھپٹتا ہے تو اس کی جان لینے کے بعد ہی پیچھا چھوڑتا ہے، لیکن بطخ کو جب چیتا شکار کرنے کے لیے آیا تو دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چیتے نے بطخ کو اپنی خوراک بنانے کا ارادہ کیا تو بی بطخ ممکنہ حملے کے پیش نظر پہلے ہی الرٹ تھی اور جیسے ہی چیتا قریب آیا تو بطخ نے برق رفتاری سے اپنی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’چیتا آہستہ آہستہ آگے کی جانب سے بڑھ رہا ہے کہ کہیں بطخ کو علم نہ ہوجائے، لیکن بطخ پہلے سے تیار تھی اور چیتے کے حملے سے بچنے کے لیے وہ فوری پانی کے اندر چلی گئی اور چیتا منہ تکتا رہ گیا۔

بطخ پانی کے اندر سے دوسری جانب باہر نکلی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

تازہ ترین