• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت 4 اگست کو مقرر کر دی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ اے پی ایس میں انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراچکا ہے۔ فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ 101 گواہان اور 31 پولیس ، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔

تازہ ترین