• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو رلا دیا، مرتضٰی وہاب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے کہا تھا اُنہیں رلاؤں گا، اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو رلا دیا، پی ٹی آئی نے 22 کروڑ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ 

بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب عمران خان نے نوٹس لیا عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، پاکستان کے عوام کی نیندیں اڑیں اور آنسو بھی نکلے، چینی بحران خودساختہ اور مصنوعی تھا۔

بیرسٹر مرتضٰی  وہاب نے مزید کہا کہ چینی بحران پیدا کرکے مافیاز کو پیسہ کمانےکا موقع پی ٹی آئی حکومت نےدیا، پی ٹی آئی حکومت خود مافیاز کا حصہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود چینی بحران میں مافیاز کا ساتھ دیا۔  وزیراعظم کےنوٹس اور انکوائری کمیشن رپورٹ کےبعد چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم جب نوٹس لیتے ہیں تو مارکیٹ سے اشیاء غائب کیوں ہوجاتی ہیں؟، اب وقت آگیا ہے وزیر اعظم اپنے نوٹس لینے کی صلاحیت پر نوٹس لیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو نوٹس لینا پڑے گا۔

تازہ ترین