• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ پر سخت سیکیورٹی انتظامات

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ پر سخت سیکیورٹی انتظامات کرلیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 2200 سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق دارلحکومت میں 612 مساجد، 20 امام بارگاہوں اور 4 کھلے مقامات پر نماز عید کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے کہا کہ نماز عید پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ضوابط کار پر عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس اور قبرستانوں کےلیے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ سمیت داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اپیل کی کہ شہری کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔

تازہ ترین