• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کے 184 نئے کیسز سامنے آگئے

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 184 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 93,057 ہوگئی ہے۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائر س کے لاہورمیں 59، شیخوپورہ میں 3، راولپنڈی میں 5، جہلم میں3 اور گوجرانوالہ میں 17کیسز  سامنے آئے ہیں۔

ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیالکوٹ میں کورنا وائرس کے 6 کیسز، گجرات میں 4، حافظ آباد میں 1، منڈی بہاء الدین میں 6، ملتان میں 4، خانیوال میں 2، وہاڑی میں 4 اور فیصل آبادمیں 9 کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جھنگ میں2،  رحیم یارخان میں 3 ، سرگودھا میں 2، خوشاب میں 3، بھکرمیں 1، بہاولنگر1 اور بہاولپور میں 21 کیس سامنے آئے ہیں۔

ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق لودھراں میں 3، ڈی جی خان 4، مظفرگڑھ 3، ساہیوال1، اوکاڑہ میں 4 اور پاکپتن میں 3 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے 2 مزید اموات کے بعد تعداد 2 ہزار 142 ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 733,365 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں اور 82,541 افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔

تازہ ترین