• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قربان کے پہلے روز رُستم پاکستان انعام بٹ کچن میں


رستم پاکستان انعام بٹ کے گھر میں عید کے روز خواتین کو کچن سے چھٹی مل گئی انعام اور ان کے والد نے کچن خود سنبھال لیا اور مزے مزے کے کھانے بنائے ہیں۔

رستم پاکستان انعام بٹ کا گھر بھنے ہوئے گوشت، سری پائے اور مرغ پلاؤ کی خوشبو سے مہکتا رہا، یہ سارے کھانے انعام اور ان کے والد نے خود بنائے۔

ویسے تو عید قربان پر صبح سے گھر کا کچن خواتین سنبھالتی ہیں لیکن عید کے پہلے روز انعام بٹ کے گھر میں خواتین کو کچن سے چُھٹی دے دی گئی۔

شوہر کو کھانا بناتے دیکھ کر مسز انعام خوش ہیں تو ماں کو بھی بیٹے پر خوب پیار آ یا ہے۔

انعام بٹ کا کہنا ہے کہ کوکنگ کا بچپن سے شوق تھا، طالب علمی کے زمانے میں وہ اکثر کچن میں ماں کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے۔

تازہ ترین