• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹیم کو اب پاکستان کادورہ کرنا چاہیے، احسان مانی


پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر احسان مانی کہتے ہیں کہ پاکستان میں اب حالات نارمل کی طرف ہوچکے ہیں ، انگلینڈ کی اگلی اوے سیریز 2022 ء میں ہے، انگلش ٹیم کو پاکستان کا اب دورہ کرنا چاہیے۔

احسان مانی ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہیں، برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کا مقصد سوائے کرکٹ کی بحالی کے اور کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میدانوں کا آباد ہونا چیلنجنگ تھا اور ان کی کوشش یہی تھی کہ سیکور ماحول میں دورہ ہوجائے۔

احسان مانی نے کہا کہ جب سے وہ چیئرمین بنے ہیں انگلینڈ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اگلی اوے سیریز انگلینڈ پاکستان میں آکر کھیلے۔

پی سی بی چیف نے کہاکہ اب پاکستان میں حالات نارمل ہوچکے ہیں ، وہ خود اور ان کی اہلیہ اسلام آباد کی سڑکوں پر آرام سے سفر کرتے ہیں، انہیں کبھی گارڈ یا سیکیورٹی آفیسر کی ضرورت نہیں پڑی ۔

احسان مانی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک کو رسک فری قرار نہیں دیا جاسکتا ، ان کا نہیں خیال ہے کہ اب کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ جس کو بنیاد بنا کر انگلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری بار 2005 ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

تازہ ترین