• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی پر انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں بروقت اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، موثر اقدامات کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8486 رہ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں اب تک 2148 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ 

تازہ ترین