• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ اگست کو یوم استحصال کے طور پرمنایا جائے گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو غیرقانونی اقدام اٹھایا، پانچ اگست کو یوم استحصال کے طور پر بھر پور انداز میں منایا جائے گا ۔

شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال کےطور پر منائیں گے، مختلف ریلیوں اور تقریب کے ذریعے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھایا جائے گا، ڈاک ٹکٹ کا مقصد دنیا کو بھارت کی بر بریت کے بارے میں بتانا ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ یادگاری ٹکٹ کے ذریعے عالمی برادری کو رو شناس کرایا جائے گا، دنیا کو بتایا جارہا ہے کہ بھارت کیسے انسانیت کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی تقریر سے کشمیر کی آزادی کے لیے سفر کا آغاز کیا، کشمیر کی آزادی کا سفر جاری ہے، 5 اگست کو جہاں بھی پاکستانی اور کشمیری ہوں گے وہ احتجاج کریں گے، کشمیری احتجاج کے دوران دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  اقوام عالم کوکشمیریوں کا پورا احساس ہونا چاہیے اور ہم انہیں یاد دلائیں گے، سارے پاکستانی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں، کشمیریوں کو بتانا ہے وہ تنہا نہیں ہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کی نئی تحریک کا سفر تب تک چلے گا جب تک کامیابی نہیں ملتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر بھارت کو بےنقاب کریں گے، جب وزیراعظم  کسی مقصد کو لیڈ کر رہا ہو تو نتائج مثبت ملتے ہیں، ماضی میں کشمیر کے لیے گرم جوشی نہیں دکھائی گئی لیکن اب دکھائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین