کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی صوبائی کنوینرمفتی شفیع الدین ڈپٹی کنوینرحاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی حبیب اللہ صافی صوبائی سالار حاجی عبدالولی حاجی فیض اللہ اوردیگرنے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر چمن کے عوام اور تاجروں کے دھرنے کو ایجنسیوں سے منسوب کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےیہ چمن کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں اور محنت کشوں نے اپنے حقوق مانگنے کے لیے60 دن تاریخی دھرنادیا اور صوبے کی اکثر سیاسی جماعتوں نے ان کاساتھ دیالیکن دو جماعتوںنے اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنے کے لیے خاموشی اختیارکی حالانکہ دھرنے کے منتظمین نے انھیں بار بار دھرنے میں شرکت کی دعوت دی لیکن ان دو جماعتوں نے شرکت نہیں کی اور اسلام دھرنے جیسا رویہ اختیار کیا ۔انہوں نے کہاکہ قوم ایسے سیاسی رہنمائوں کو معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کے ہاتھ آج بھی افغان ملت کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔وہ ڈیورنڈ لائن کے ایشو پر سودے بازی کرتے رہے ہیںاسی طرح نام نہاد قوم پرست مذہب کے نام پر عوام کو دھوکہ دیتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کا اتحاد صرف اقتدار کے لیے ہے۔