• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ پاکستان کے نئے نقشے کی تیاری و اجراء کی منظوری دیگی

کابینہ پاکستان کے نئے نقشے کی تیاری و اجراء کی منظوری دیگی


وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی تیاری اور اجراء کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں کل مقبوضہ کشمیر سے متعلق منائے جانے والے ’یومِ استحصال‘ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، تعمیراتی شعبے میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنرکی تقرری کی منظوری دے گی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی میں پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں پائیدار ترقی اسکیم کے تحت گیس ڈیولپمنٹ اسکیم پر عمل درآمد کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کی تنظیمِ نو کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

کابینہ پی آئی اے کے چارٹر لائسنسز، ایریل ورک اور آر پی ٹی کی تجدید کا از سرِ نو جائزہ لے گی۔

کابینہ پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ روات راولپنڈی کے مجوزہ چارٹر اور پورے اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کو تحفظ دینے کے قانون کی منظور ی دے گی۔

وفاقی کابینہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر سروسز کے چیئرمین کی تقرری اور یونیورسل سروس فنڈز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

ڈاکٹر عشرت حسین کابینہ کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین