• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے چینی کو ترس رہا ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے اور چینی کو ترس رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ 20 کلو آٹا ایک ہزار روپےاور چینی 100روپے کلو ہوگئی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ بزدار صاحب کیا جہانگیرترین چینی اپنے ساتھ لندن لے گئے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان جیسا تجربہ کار وزیر بھی آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علیم خان کا قصور نہیں تحریک انصاف میں جو بھی شامل ہوا اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دور میں شوگر مافیا کو ریٹس مقرر کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی، آج شوگر مافیا اور آٹا مافیا اپنے مرضی کے ریٹس ازخود مقرر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین