• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی 5 سال کیلئے فوج کے زیر انتظام دیا جائے، KCCI

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لئے اسے آئندہ 5 سال فوج کے انتظام میں دے دیا جائے ۔

سابق صدر کراچی چیمبر اور چیئرمین بی ایم جی گروپ سراج قاسم تیلی نےکہا ہےکہ 20 پچیس سال بعد وفاقی حکومت کا کراچی کے لئے کچھ اچھا کرنے کا عزم خوش آئند ہے، کیونکہ کراچی کو 90ء کی دہائی سے برسراقتدار سیاسی جماعتیں نظر انداز کرتی آرہی ہیں جو شہر کی زبوں حالی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو نظر انداز کرنے والے کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں، شہر میںاین ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو نے دو دن محنت سے صفائی کی ہے تو فرق واضع طورپر نظر آرہا ہے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کے انفراسٹرکچر خصوصا روڈ نیٹ ورک کے مسائل حل کئے جائیں کیونکہ کراچی واسیوں اور یہاں کے کاروباری و صنعتی برادری کا مقامی انتظامیہ پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کراچی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، کراچی کو فوج کے حوالے کرنا ناگزیر ہے وگرنہ شہر کی تباہی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوگی۔

تازہ ترین