• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق تنظیم کا بھارت سے مقبوضہ وادی میں اظہارِ رائے پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

انسانی حقوق تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے جبری تسلط پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے وادی میں آزادی اظہار رائے پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ وادی میں انٹرینٹ سروسز بحال کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کا احتساب کرنے اور وادی میں غیر منصفانہ پالیسیوں کو ختم کر کے استحصال کا شکار کشمیریوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کے مسلمانوں کا مسلسل استحصال جاری ہے، بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف سخت اور امتیازی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں اظہار رائے کی آزادی، معلومات اور صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے، کورونا وبا نے وادی کے لوگوں کی مشکلات کا شکار زندگی کو مزید مشکل بنادیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے ایک سال پہلے وادی میں پابندیاں لگا کر سیکڑوں بچوں سمیت ہزاروں افراد کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا، بھارت فوری طور پر سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرے۔

تازہ ترین