• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد حفیظ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر، نوٹیفکیشن جاری

زاہد حفیظ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ کی تر جمان عائشہ فاروقی کو تبدیل کر کے وزارت خارجہ کے سینئر افسر زا ہد حفیظ کو دفتر خارجہ کا نیا تر جمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور انہوں نے اپنی ذمہ دایاں سنبھال لی ہیں۔ عائشہ فاروقی تربیتی کورس پر جا رہی ہیں زا ہد حفیظ ڈی جی سائوتھ ایشیاء اور سارک کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔وہ 26 سال سے وزرات خارجہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ پاکستان ہائی کمیشن بر طانیہ اور امریکہ میں بھی اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

تازہ ترین